مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ سعودی فضائیہ کا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ مشرقی صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے حادثے کی وجہ "تکنیکی خرابی" کو قرار دیا۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات 22 بج کر 52 منٹ پر سعودی رائل ایئر فورس کا ایف 15 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مشرقی صوبے میں عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی تفصیلات اور وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ