31 اکتوبر، 2022، 1:39 PM

سپاہ پاسداران نے 11 ملین لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو تحویل میں لے لیا

سپاہ پاسداران نے 11 ملین لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو تحویل میں لے لیا

بندر عباس - سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں 11 ملین لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک غیر ملکی جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے چیف جسٹس مجتبیٰ قھرمانی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری افواج کے پہلے ریجن کے بہادر جوانوں نے خلیج فارس میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک غیر ملکی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کے معائنے کے دوران 11 ملین لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایندھن قبضے میں لیا گیا اور غیر ملکی آئل ٹینکر کے کپتان اور عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

قہرمانی نے کہا کہ اس ٹینکر کے میں موجود تیل کی قیمت 220 بلین تومان سے زیادہ ہے جبکہ مذکورہ جہاز کو قبضے میں لینے کا اقدام ایک ماہ کی تفصیلی تکنیکی اور اینٹلی جنس سرگرمیوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جن کشتیوں نے اس ٹینکر تک ایندھن پہنچانے میں حصہ لیا ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

News ID 1912904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha