29 اکتوبر، 2022، 2:36 PM

ایران کا عنقریب امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان

ایران کا عنقریب امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں دانستہ اقدامات کی وجہ سے امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں پر جلد ہی پابندیاں عائد کرے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ اور کینیڈا کی طرف سے حالیہ پابندیوں کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے مدںظر اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران متعلقہ حکام کی توثیق کی بنیاد پر متعلقہ قوانین اور پابندیوں کے طریقہ کار کے فریم ورک کے اندر اور ایک جوابی اقدام کے تحت جلد ہی امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں کو دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں ان کے دانستہ اقدامات اور دہشت گردی، تشدد اور نفرت پھیلانے والے اقدامات پر اکسانے اور انہیں فروغ دینے کی بنا پر پابندی عائد کرے گا، ان افراد اور اداروں کے اقدامات ایران کے عوام کے خلاف بدامنی، تشدد، دہشت گردانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بنے ہیں۔

News ID 1912877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha