مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یکم نومبرکو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ چین جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات ہوں گے اور اہم ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ