مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی۔ فیصلہ خلاف ہوا تو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور فارن فنڈڈ فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا۔ اب ملک خوشحال ہوگا ۔
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ صرف نااہلی نہیں اب جیل جانا بھی جانا ہے ۔ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن کو کوئی رسیدیں نہیں دیں، الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔ فارن فنڈد فتنے نے 2019ء کے بعد کوئی تحفہ توشہ خانہ میں ظاہر نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں تحفہ نہیں صرف پیسے جمع کروائے، الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں 2019ء کے بعد توشہ خانہ میں کوئی تحفہ جمع نہیں کروایا۔
آپ کا تبصرہ