20 اکتوبر، 2022، 3:13 PM

لانگ مارچ سیاست نہیں بلکہ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، پاکستانی سابق وزیراعظم

 لانگ مارچ سیاست نہیں بلکہ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، پاکستانی سابق وزیراعظم

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب حق اور سچ کےلیے کھڑے نہیں ہوتے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔ کفر کا نظام چل جائے گا، ظلم و ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ جامعہ سرگودھا میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ’’تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ پروگرام‘‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کس نے اجازت دی کہ سیاسی لیڈر کو طلبہ سےخطاب سے روکیں۔ گورنر پنجاب سے کہتا ہوں طلبہ ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو نہ سنیں، مجھے 50 سال سے لوگ جانتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں 3 بار خطاب  کرچکا ہوں  اور اب پھر دعوت ملی ہے۔ اگر لیڈر یونیورسٹی  نہ آئیں  تو طلبہ کی سیاسی  تربیت کیسے  ہوگی؟۔ یہاں تو  مولانا فضل الرحمان  بھی آسکتے ہیں۔ شہبازشریف یہاں آئیں گے تو  پیسے مانگنا شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو کہتے کچھ  اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔ کچھ سیاستدان عوام کا نام لے کر اقتدار میں آتے ہیں پھر لوٹنا شروع  کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب حق اور سچ کےلیے کھڑے نہیں ہوتے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔ کفر کا نظام چل جائے گا، ظلم و ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب یہ میرا  نام سنتے ہیں    توان کی  کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔چھوٹا چور جیل میں اور بڑے کو این آر او دے دیتےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں خوشحالی کی وجہ  وہاں قانون کی حکمرانی ہے ۔ ہمارا وزیراعظم جب پیسے مانگتا ہے تو سارے ملک کی عزت ختم ہوجاتی ہے۔ جیلیں مجبور لوگوں سے بھری پڑی ہیں جب کہ بڑے بڑے ڈاکو  آزاد  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے  وزیر اعظم  پر  16 ارب روپے کی چوری میں سزا ہونے والی تھی۔ اسحق ڈار نے 2000 میں تحریری بیان حلفی دیا کہ میں منی لانڈرنگ کرتا تھا، انہیں وزیر خزانہ بنا دیا۔ یعنی بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا۔ یہ الیکشن میں اپنے امپائر کھڑے کرکے بھی ہار جاتے ہیں۔

News ID 1912728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha