21 اکتوبر، 2022، 1:43 PM

ایران کی مظاہرین کے خلاف فرانسیسی پولیس کے وحشیانہ برتاو کی مذمت

ایران کی مظاہرین کے خلاف فرانسیسی پولیس کے وحشیانہ برتاو کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حالیہ دنوں کے دوران فرانس میں ہڑتال کرنے والے مظاہرین اور لوگوں پر فرانسیسی پولیس کے وحشیانہ تشدد اور بربریت کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے فرانس میں حالیہ واقعات اور احتجاجی مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرانس میں عوامی مظاہروں اور وسیع پیمانے پر ہڑتالوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں جو اس ملک کے شہریوں کے پرامن مطالبات پر مبنی ہیں۔

کنعانی نے مزید کہا کہ ایران ہڑتال کرنے والوں کو ان کے مطالبات پر توجہ دیے بغیر کام پر واپس لانے کے لیے جبر اور تشدد کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی حکام کے دوہرے معیار پر مزید مذمت کی اور ان کے رویے کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف وہ زبردستی اور پرتشدد اقدامات پر اصرار کر تے ہیں جو اس سے قبل پیلی واسکٹ والوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں اور اس ملک کی پولیس نسلی تنازعات کے دوران تشدد کا استعمال کرتی رہی ہے جبکہ دوسری طرف وہ منافقانہ طور پر دوسرے ملکوں کو فسادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر نصیحت کرتے ہیں اور ان کے خلاف مہم چلا کر ماحول بناتے ہیں۔

News ID 1912744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha