15 اکتوبر، 2022، 11:04 AM

روس یوکرین تنازع پر موقف میں تبدیلی نہیں آئی، پاکستان

روس یوکرین تنازع پر موقف میں تبدیلی نہیں آئی، پاکستان

پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ روس یوکرین تنازع پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ روس یوکرین تنازع پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پاکستان نے اس معاملے پر اپنے موقف کو ’اصولی‘ قرار دیا جسے بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کے لیے ایک بڑے سفارتی امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے دباؤ کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روس کے خلاف قرارداد کیلئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا میں کسی بھی بلاک کی سیاست کا ایک حصہ نہیں بننا چاہتے اور یہ یوکرین کے بارے میں موقف اصولوں پر مبنی ہے،ہم تمام بڑی طاقتوں بشمول امریکہ اور چین کے ساتھ وسیع البنیاد، معروضی، متوازن اور باہمی فائدہ مند تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ7 ماہ میں یہ دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے روس یوکرین تنازع پر غیرجانبداری برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف ووٹنگ سے گریز کیا۔

News ID 1912667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha