مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادرس نے فضائیہ کی شہید ستاری ایروناٹیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی ایئر فورس میں خطے میں خطرات کی نگرانی کرنے، ان کا حل فراہم کرنے اور کم سے کم وقت میں ان خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج عسکری صلاحیتوں کے میدان میں دشمن کے لمحاتی مشاہدے اور نگرانی کے لیے ضروری ہے کہ دشمن کے طرز عمل اور رویے کا انتہائی درست طریقے سے تجزیہ کیا جائے اور اپنی صلاحیتوں کو دشمن کے طرز عمل اور رویے کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ