8 اکتوبر، 2022، 9:08 AM

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے بری خبر

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے بری خبر

میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا فون ہیک نہ کیا جائے تو وہ واٹس ایپ کے علاوہ کوئی بھی میسیجنگ ایپ استعمال کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پیول ڈیوروف نے گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نقص ہیکر کو کسی بھی شخص کے نمبر پر ایک نقصان دہ ویڈیو بھیج کر فون کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

انہوں نے ٹیلی گرام پر دعویٰ کیا کہ ہیکروں کو واٹس ایپ صارفین کے فون میں ہر چیز تک رسائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال ہمیں واٹس ایپ کے متعلق کسی مسئلے کا علم ہوتا ہے جو صارفین کی ڈیوائسز کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں اگر آپ کے فون میں واٹس ایپ ہے تو آپ کے فون میں موجود ہر ایپ کے تمام ڈیٹا تک رسائی ممکن ہے۔

News ID 1912589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha