مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور عمان کے وزیر خارجہ السید بدر البوسعیدی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی کی خبر دی۔
گزشتہ جمعے کی شام اپنے عمانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی کے لیے عراقی اور عمانی وزرائے خارجہ کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سعودی قید سے رہا ہونے والے حاجی بہت جلد ایران واپس آئیں گے۔
خیال رہے کہ ایرانی حاجی خلیل دردمند کو سعودی اہلکاروں نے رواں سال حج کے دروان گرفتار کیا تھا جبکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی روابط نہ ہونے کی وجہ سے اس حاجی کی رہائی کے لئے عمان اور عراق کے ذریعے سفارتی اور عدالتی کوششیں جاری تھی۔
یاد رہے کہ ایرانی حاجی کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے عید الاضحی کے موقع پر شہید حاج قاسم سلیمانی کی خانہ کعبہ کے ساتھ تصویر بنوانے پر گرفتار کیا تھا!
آپ کا تبصرہ