5 اکتوبر، 2022، 10:22 PM

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے مزید 6877افرادمختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے مزید  6877افرادمختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں  وبائی امراض سے  نصیر آباد ،جعفر آباد ،صحبت پور ،جھل مگسی اور سبی کچھی کے  لوگ ذیادہ متاثر ہوئے۔

متاثرہ مریضوں میں ملیریا ،ٹائیفائیڈ،یرقان ،ہیضہ ،آنکھوں،سانس اور جلدی امرا ض کے مریض شامل ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ صحت کا کہناہے کہ  سیلا ب متاثرہ علا قوں میں18میڈیکل کیمپس لگائے گئے، اس دوران صوبے بھر سے مختلف امراض کے54ہزار 3سو 48 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

News Code 1912562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha