مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیا، پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، مشیر عمر سرفراز چیمہ بھی ہمراہ تھے۔
پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اراضی کا قبضہ واگزار کرائیں گے اورقبضہ مافیاء کو انجام تک پہنچایاجائے گا، پرانے قبضہ گروپوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواڈا کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، ریورراوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہمارا فلیگ شپ پروگرام ہے، میں جانتا ہوں کہ صوبہ کس طریقے سے چلانا ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سارے افسر بھی لے جائے،پھر بھی پنجاب چلتا رہے گا اوراب بھی پنجاب بہترین چل رہا ہے، وفاقی حکومت کاتجربہ صرف جھوٹے کیس بنانے میں ہے،عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے خلاف جتنے مرضی مقدمے بنالیں یہ خود شرمندہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ