مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے گورنر محسن منصوری نے بدھ کی شام دفاع مقدس اور صفادشت کے مدافع حرم شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کہا کہ اطلاع کے لئے عرض ہے کہ حالیہ فسادات اور ہنگامہ آرائیاں ختم ہوگئی ہیں اور تہران کئی راتوں سے امن و امان کی حالت میں ہے۔
تہران کے گورنر نے زور دے کر کہا کہ دشمن فسادات کے جاری رہنے کے حوالے سے مایوس ہوچکا ہے اور آپ دشمن کی مایوسی کی حد دیکھیں کہ بیرون ملک بیٹھے بلوائیوں کے ایک سرغنہ نے اپنے اندرونی ایجنٹوں سے رابطہ کر کے کہا کہ جیسے بھی ہو ہنگاموں کی آگ بجھنے نہ دی جائے یہاں تک کہ اگر بند گلی میں کسی کچرا کنڈی میں آگ لگا سکو۔
انہوں نے کہا کہ ہم غفلت کے شکار افراد کو بلوائیوں سے الگ شمار کرتے ہیں تاہم اس دوران ہم ان مشہور شخصیات اور سلیبرٹیز سے سختی سے نمٹیں گے جنہوں نے فسادات کے شعلے بھڑکائے تھے۔
آپ کا تبصرہ