18 ستمبر، 2022، 4:45 PM

اسرائیلی اخبار کا دعوی؛

نیویارک میں اسرائیلی وزیر اعظم اور جو بائیڈن کی دو طرفہ ملاقات کے لیے تل ابیب کی کوششیں ناکام

نیویارک میں اسرائیلی وزیر اعظم اور جو بائیڈن کی دو طرفہ ملاقات کے لیے تل ابیب کی کوششیں ناکام

اسرائیلی اخبار ہایوم نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپیڈ سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہایوم نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپیڈ سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عبرنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے اس ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی تھی تاہم اس مرحلے پر فریقین کے مصروفیات کی وجہ سے ایسی کسی ملاقات کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

در ایں اثنا لیپڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کل پیر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔

صیہونی ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر اسرائیل کے سابق وزرائے اعظم کی طرح آئندہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں ایران کے مسئلے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

صہیونی حلقوں کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ لپیڈ اپنی تقریر میں دنیا کے ممالک کو ایران سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمت عملی اختیار کرنے کی دعوت دیں گے۔

News Code 1912397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha