مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) اور ان کے وفادار ساتھیوں کے اربعین کے موقع پر ہفتہ کی صبح ملک بھر سے طلباء کی ماتمی انجمنوں کی اجتماعی مجلس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجلس عزا حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اربعین کی مجلس عزا سے حجۃ الاسلام مسعود عالی خطاب کریں گے جبکہ ذاکر اہل بیت میثم مطیعی نوحہ خوانی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ