مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل حسین اشتری نے ایران کے ریمڈان باڈر کے دورے کے موقع پر مہر کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ ہم پاکستانی زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ جو اپنے عشق اور جذبے کے تحت اتنا زیادہ سفر کر کے ایران پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اور یہاں لگائے گئے موکب اور اسی طرح مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر انتظامی اداروں کے اہلکار امام حسین ﴿ع﴾ کے ان چاہنے والوں کے دیدار کے مشتاق تھے اور انہیں یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ امام حسین ﴿ع﴾ کے زائرین اور خاص طور پر پاکستانی محبین اہل بیت ﴿علیہم السلام﴾ کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ البتہ عراق کی جانب سے شلمچہ باڈر پر جو مشکلات پیش آ رہی ہیں ان کے پیش نظر ابھی تک انہوں نے پاکستانی اور افغانی زائرین کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ایران کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے پیش نظر وہ پاکستانی زائرین کرام جنہوں نے ابھی تک اپنے سفر کا آغاز نہیں کیا، مزید تھوڑا انتظار کریں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں جبکہ جو زائرین کرام ایران میں موجود ہیں ہم ان کے میزبان ہیں۔
جنرل اشتری نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کرام اس دوران حضرت امام رضا ﴿ع﴾ اور حضرت معصومہ ﴿س﴾ کی بارگاہ میں حاضری اور زیارت کے لئے تشریف لے جائیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی محکمہ خارجہ، وزارت داخلہ اور پولیس کی جانب سے ہونے والی کوششوں اور عراقی حکام کے ساتھ بات چیت کے نیتجے میں پاکستانی اور افغانی زائرین کے گزرنے کا مسئلہ ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ