مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر نیویارک میں ایران کے نئے سفیر اور مستقل مندوب سعید ایروانی نے نیویارک روانگی سے قبل وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی اور اپنی ماموریت کی مدت کے دوران مختلف عالمی معاملات کے لئے پیش نظر منصوبوں اور ترجیحات کے بارے میں وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔
امیر عبد اللہیان نے اس ملاقات میں نئے سفیر کو عالمی میدان اور فورمز پر تعاون اور فعال کردار ادا کرنے کے حوالے سے ایران کے موقف سے آگاہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔
سعید ایروانی ایک کہنہ مشق ڈپلومیٹ ہیں جن کی پروفائل میں قومی سلامتی کی اعلی کونسل میں خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر، خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سیکریٹری، عراق میں ایران کی سیاسی نمائندگی ﴿سفارت﴾ کے سربراہ اور وزارت خارجہ کے سینیئر ڈپلومیٹ کے عہدے موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ