جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کیجانب سے اربعین حسینی کے موقع پر تبلیغ کیلئے مبلغین کا پہلا گروپ روان

جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا۔ یہ مبلغین ایران کے ریمدان بارڈر اور ایرانشہر میں پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرائض ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں میڈیا کے مسئول احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان سے تشریف لانے والے زائرین کی راہنمائی اور دیگر مشکلات کے حل اور تبلیغی فرائض ادا کرنے کیلئے مبلغین کو بھیجا گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے نجف اور کربلا کے راستے میں موکب لگایا گیا تھا، جس میں دن رات زائرین امام حسین (ع) کے لئے مادی اور معنوی بہترین خدمات فراہم کرتا رہا ہے اور اس سال بھی پول نمبر477 پر گذشتہ سالوں کی طرح ان شاء اللہ تعالیٰ زائرین کی مادی اور معنوی خدمات کے لئے دن رات جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی پوری ٹیم حاضر ہوگی اور قم میں بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو زائرین کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے کی سعادت حاصل رہی ہے۔

News Code 1912255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha