مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر ٹرانسپورٹ ریمن بلاسکیز سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور وینزویلا کے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران وینزویلا کے مشکل وقتوں کا دوست رہا ہے۔
ایران کے صدر اس بات پر زور دیا کہ ایران دوست ملکوں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اسی لئے لاطینی امریکی ممالک سے تعاون کی سطح کو بڑھانے کا خواہاں ہے جبکہ اس کے لئے مطلوبہ صلاحیت اور پوٹینشنل بھی موجود ہے۔ انہوں نے وینزویلا کے ساتھ تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سائنس اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
وینزویلا کے صدر کے خصوصی ایلچی ریمن بلاسکیز نے اپنے ملک کے ساتھ ایرانے کے فروغ پاتے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس ملاقات میں ریمن بلاسکیز جن کے پاس ایران اور وینزویلا کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کی سربراہی بھی ہے، آیت اللہ رئیسی کو نے اپنے ملک کے صدر نیکولاس ماڈورو کا پیغام پہنچایا۔
آپ کا تبصرہ