3 ستمبر، 2022، 5:53 PM

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 57 افراد جاں بحق، تعداد 1265 ہوگئی

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 57 افراد جاں بحق، تعداد 1265 ہوگئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے57 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تازہ اعداد شمار کے مطابق سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 جب کہ خیبر پختونخوا میں 17 اور کشمیر و بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔

سندھ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 470  اور خیبر پختونخوا میں 385 ہو گئی ہے۔بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 257 اور پنجاب میں 188 افراد جاں بحق ہوئے۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ناگہانی واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 577 ہو گئی، جس میں سب سے زیادہ تعداد 7 ہزار 204 سندھ سے ریکارڈ کی گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 27 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری اعداد شمار کے مطابق 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں شدید متاثر علاقوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1912247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha