مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی روزنامے کے چیف ایڈیٹر ابراہیم الامین نے اپنے ایک مضمون میں جسے انہوں نے «اسرائیل، آتشیں سردیوں کا منتظر» کے ٹائٹل کے ساتھ لکھا، حزب اللہ اور مقاومتی قوتوں کے چھ قسم کے ڈرون طیاروں کا تعارف پیش کیا اور ان کی تصاویر شائع کی۔
الاخبار کے چیف ایڈیٹر نے حزب اللہ کے ایک سینیئر کمانڈر سے مقاومت کی عسکری طاقت کے بارے میں انٹرویو کیا اور حزب اللہ کے بعض ڈرون طیاروں کی تصاویر کو تفصیلات کے بغیر شائع کیا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیارے غاصب صہیونیوں کے لئے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں اور کئی مرتبہ مقبوضہ فلسطینی حدود عبور کر کے لبنان میں موجود اپنے ٹھکانوں میں واپس آنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
حزب اللہ نے آخری مرتبہ اپنی ڈرون طاقت کا مظاہرہ کاریش کی گیس فیلڈ میں تین ڈرون طیاروں کو بھیج کر کیا تھا کہ جس کے آفٹرشاکس ابھی تک جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونی رجیم کو حزب اللہ کی حیثیت ماننے اور گیس و تیل پر قبضے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا۔
آپ کا تبصرہ