21 اگست، 2022، 10:25 AM

ایرانی وزارت خارجہ کی فارسی زبان و ادب کے ممتاز پاکستانی ادیب سید محمد اکرم اکرام کی وفات پر تعزیت

ایرانی وزارت خارجہ کی فارسی زبان و ادب کے ممتاز پاکستانی ادیب سید محمد اکرم اکرام کی وفات پر تعزیت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں فارسی زبان و ادب کےممتاز ادیب سید محمد اکرم اکرام کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان میں فارسی زبان و ادب کےممتاز ادیب سید محمد اکرم اکرام کی وفات پر تعزیت پیش کی۔
ناصر کنعانی نے اپنے پیغام میں کہا:پاکستان اور برصغیر میں فارسی زبان و ادب کے ممتاز اساتید میں سے ایک ڈاکٹر سید محمد اکرم اکرام ابدیت سے جا ملے۔ 
فارسی زبان و ادب اکیڈمی ﴿فرہنگستان﴾ کے اعزازی رکن اور بہت سی تخلیقات کے مصنف اس مشہور اور نامور استاد کی وفات پر میں ان کے اہل خانہ، پاکستانی قوم، ان کے شاگردوں اور فارسی ثقافت اور ادب سے محبت کرنے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

News ID 1912083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha