مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں مقننہ، عدلیہ اور مجریہ کا سربراہی اجلاس ہوا۔ سربراہان نے تینوں اداروں میں زیادہ سے زیادہ باہمی ہمآہنگی اور تعاون کو محور بناتے ہوئے ملک کے اہم ترین مسائل اور معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مقننہ، عدلیہ اور مجریہ کے سربراہان نے قومی معیشت کی تعمیرِ نو اور اسے اوپر لانے کے عمل کو مستحکم اور تیز کرنے کے لئے ریاست کی تمام اکائیوں میں زیادہ سے زیادہ ہمآہنگی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
عوام کی معاشی مشکلات کو ختم کرنے اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ہونے والی کوششوں کو آگے بڑھانے اور جاری رکھنے کی غرض سے مقننہ، عدلیہ اور مجریہ ، نیز تمام ملکی اداروں کے باہمی تعاون اور تعامل پر توجہ اور تاکید اس اجلاس کے اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔ اجلا س میں ملکی سرمائے اور نجی شعبے کو پیداوار کی جانب لانے اور رغبت دینے کے لئے مطلوبہ سہولیات اور مناسب اقدامات کے سلسلے میں بھی مقننہ، عدلیہ اور مجریہ کے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ