مہر خبررساں ایجنسی عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ قدرتی آفت سے 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی میں شروع ہو نے والی بارشوں سے اب تک 77افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان،دارفوراور دریائے نیل کے علاقے شمال ہیں ۔
اقوام متحدہ کے ادارے(OCHA) کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 1لاکھ 36ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں،بارش کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں رواں سال ہونے والی بارشوں سے دگنا نقصان ہوا ہے۔
سوڈان میں ہر سال ہو نےوالی بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر املاک، فصلوں اور انفرا اسٹرکچر کا نقصان ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ