11 اگست، 2022، 5:17 PM

یمن میں اماراتی اور سعودی حمایت یافتہ گروہوں میں قبضے کی جنگ، 35 جنگجو ہلاک

یمن میں اماراتی اور سعودی حمایت یافتہ گروہوں میں قبضے کی جنگ، 35 جنگجو ہلاک

ذرائع نے یمن کے جنوبی علاقوں میں امارات کے حمایت یافتہ مسلح جنگجووں اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ مستعفی حکومت کے اہلکاروں میں جھڑپوں کے دوران ۳۴ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسوشیٹیڈ پریس نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں امارات کے حمایت یافتہ مسلح جنگجووں اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ مستعفی حکومت کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی رپورٹ دی ہے۔

ایسوشیٹیڈ پریس نے یمنی حکام سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران امارات کے حمایت یافتہ مسلح جنگجووں اور یمن کی مستعفی حکومت (سعودی عرب کی حمایت یافتہ) کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں ۳۵ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ۵ عام شہری بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں یمن کے جنوبی صوبے شبوہ کے دار الحکومت عتق کے مقامی ایئرپورٹ کے اطراف میں منگل کی رات سے شروع ہوئیں۔ 

در ایں اثنا یمن کی صدارتی کونسل نے صوبہ شبوہ کے شہر عتق میں ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1911961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha