8 اگست، 2022، 5:10 PM

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے،فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، پاکستانی وزیر داخلہ

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے،فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی غیرملکی ایجنٹ ہے، عمران خان نے گمراہی میں جو باتیں کی ان کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے یہ باتیں دہرائی نہیں جاسکتیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں وہ منظور کرائیں اس کے بعد انتخابات کی بات کریں۔

انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ ہوا ہے، افغانستان نے کبھی پاکستان پر ایسا الزام نہیں لگایا لیکن  یہ بدبخت پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہیں۔

_____________________________

ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں

 WhatsApp group

Facebook

instagram

twitter

News ID 1911915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha