4 اگست، 2022، 3:16 PM

چین کی جانب سے تائیوان کے مشرقی علاقے میں کئی میزائل داغے گئے

چین کی جانب سے تائیوان کے مشرقی علاقے میں کئی میزائل  داغے گئے

چینی سرکاری روزنامے گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی ایک فورس نے تائیوان کے مشرقی علاقے میں مخصوص سمندری مقامات پر کئی اقسام کے میزائل داغے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی ایک فورس نے تائیوان کے مشرقی علاقے میں مخصوص سمندری مقامات پر کئی اقسام کے میزائل  داغے۔ ترجمان پی ایل اے کے مطابق میزائل داغنے کا عمل راکٹ فورس کی لائیو فائر میزائل صلاحیتوں کا تجربہ ہے۔

تائیوان کی وزارت دفاع نے چین کی جانب سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی پانیوں میں کئی بیلسٹک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے  جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی عسکری سرگرمیوں کے جواب میں ہماری مسلح افواج معمول کے مطابق الرٹ ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کی کشیدگی کے بجائے خطے کی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں، تاہم اگر بات ہماری خودمختاری پر آئے گی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے:نینسی پلوسی کا متنازعہ دورہ تائیوان؛ چین میں فوجی مشقیں شروع

واضح رہے کہ چین نے نینسی پلوسی کے دورے سے قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردے گا۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News ID 1911843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha