مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ یوکرین سے اناج کی ترسیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل 6 ماہ سے معطل تھی جس کے باعث یورپی ممالک میں اناج کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔
ترک وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رازونی نامی بحری جہاز اوڈیسا کی بندرگاہ سے کل ترکی پہنچے گا جہاں جہاز کا معائنہ کیا جائے گا اور پھر لبنان کے شہر طرابلس کی طرف روانہ ہوگا۔
یہ جہاز 26 ہزار ٹن مکئی لے کر روانہ ہوا ہے جس سے یورپی ممالک میں اناج کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ