مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے فلسطین کے ساحلوں میں قائم صہیونی رجیم کے گیس پلیٹ فارم کی تصاویر شائع کرتے ہوئے صہیونی کو خبردار کیا کہ تمہارے تمام گیس پلیٹ فارمز ہمارے نشانے کی زد میں ہیں۔ وقت کے ساتھ نہیں کھیلو!
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے حزب اللہ لبنان کے سیکڑیٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے صہیونیوں کو انتباہ کیا تھا کہ لبنان اور صہیونی رجیم کے مابین سمندری سرحدوں کی حدبندی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں اور کہا تھا کہ اگر لبنان بحیرہ روم میں موجود گیس و تیل کے ذخائر سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا تو صہیونی رجیم کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ اس سمندر کی کسی بھی فیلڈ سے تیل و گیس کا اخراج کرسکے۔
آپ کا تبصرہ