پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا

پاکستانی وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طورپر ویکسینیٹڈ ہیں۔ آصف زرداری میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اورانہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

News Code 1911741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha