18 جولائی، 2022، 2:03 AM

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گلِ چار گھنٹے بعد رہا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گلِ چار گھنٹے بعد رہا

پاکستان کے صوبہ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی رہنماء کو مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران دوفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز گلِ کے ہمراہ ایف سی کا کوئی اہلکار موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عظا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے۔

بعد ازاں پولیس نے شہباز گل اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

News ID 1911605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha