1 جولائی، 2022، 2:46 PM

قرآنی تحقیقات کی 13ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

قرآنی تحقیقات کی 13ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اس کانفرنس کا موضوع:"قرآن پر مبنی انسانی علوم کے اخراج کا طریقہ کار"انتخاب کیا گیا ہےجس کے لیے"ماہیت،مبانی اور خصوصیات"، "دائرہ کار اور نوعیت"، "نتائج، خطرات اور چیلنجز" اور "راہ حل"جیسے چار عمومی محور ہوں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق،دانشگاہ علوم و معارف قرآن کریم کے شعبہ تحقیق کے سربراہ حجۃ الاسلام سیدکریم خوب بین خوش نظرنے قرآنی تحقیقات کی 13ویں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ 
اس کانفرنس کا موضوع:"قرآن پر مبنی انسانی علوم کے اخراج کا طریقہ کار"انتخاب کیا گیا ہےجس کے لیے"ماہیت،مبانی اور خصوصیات"، "دائرہ کار اور نوعیت"، "نتائج، خطرات اور چیلنجز" اور "راہ حل"جیسے چار عمومی محور ہوں گے۔ اس کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے مفکرین کی ایک کثیر تعداد شریک ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ 39ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
اس کانفرنس کے لیے5 جنوری 2023ء تک  مقالہ جات ارسال کیے جا سکتے ہیں جس کے خواہشمند شرکاء مندرجہ ذیل پتے پر رجوع کر سکتے ہیں:
ویب سائٹ: www.quran.ac.ir 
پتہ:  قم، بلوار ۱۵ خرداد، خیابان شہید میثمی، سازمان مرکزی دانشگاه علوم و معارف قرآن کریم، دبیرخانه مرکزی سیزدهمین همایش بین المللی پژوهش‌های قرآنی 
ٹیلی فون نمبر: ۳۷۶۰۴۰۷۰-۰۲۵

News ID 1911418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha