13 جون، 2022، 11:40 AM

ترکی نے 221 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا

ترکی نے 221 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا

ترکی کی حکومت نے افغانستان کے 221 مہاجرین کو ملک سے نکال کر کابل واپس بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آوا پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے افغانستان کے 221 مہاجرین کو ملک سے نکال کر کابل واپس بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین ترکی سے یونان اور وہاں سے دوسرے یورپی ممالک میں جانا چاہتے تھے اور وہاں پناہندگی اختیار کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع‏ کے مطابق گذشتہ مہینے میں بھی ترکی نے 680 افغان مہاجرین کو ملک سے نکال دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق ترکی میں اس وقت ایک لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

News ID 1911184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha