17 جولائی، 2022، 2:58 PM

یونان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 8 ہلاک

 یونان میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 8 ہلاک

یونان میں خطرناک مواد لے جانے والا مال بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کےنتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے 8 ارکان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ یونان میں مال بردار طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں سے آگ کا گولہ فضا میں بلند ہوا۔ خوفناک آگ سے طیارہ چند منٹوں میں ہی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

طیارے میں پائلٹ سمیت 8 عملے کے ارکان سوار تھے جو حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کے دوران بھی دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اس میں خطرناک آتشی مواد ہوسکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں نے حادثے کے بعد دو گھنٹے تک آگ کا گولہ دیکھنے اور دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس میں جہاز میں سوار عملے کے آٹھ ارکان ہلاک ہو گئے۔

یونان کے شہر کاوالا کے قریب پیلیوچوری گاؤں میں تباہ ہونے والا Antonov An-12 کارگو طیارہ  یوکرین میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا جو مبینہ طور پر 11 ٹن ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بنگلہ دیش لے جا رہا تھا۔

News ID 1911596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha