مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد پرحملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلینکن نےمذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں پرحملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھرمیں مذہبی آزادی کے لئے بھرپورحمایت فراہم اورکام کرتے رہیں گے۔ ایشیائی ملکوں میں خواتین اوراقلیتیوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہرایک کی مذہبی آزادی کویقینی بنانا ہوگا۔امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ