مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی زکریا مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔
ادھر طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسی طرح شمالی صوبہ بلخ میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ