23 مئی، 2022، 11:26 AM

آسٹریلیا کےعام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب/ اپوزیشن لیڈر ملک کے وزیراعظم بن گئے

آسٹریلیا کےعام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب/ اپوزیشن لیڈر ملک کے وزیراعظم بن گئے

آسٹریلیا کےعام انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک کے وزیراعظم بن گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کےعام انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک کے وزیراعظم بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔اپوزیشن لیڈر انٹونی البانیز نے ملک کے31 ویں وزیراعظم کے طورپرحلف اٹھا لیا۔ سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں  شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانٹونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت  لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔لیبرپارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں فتح کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انٹونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم بن گئے۔

News Code 1910950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha