14 اپریل، 2022، 11:02 AM

امریکہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ امریکہ کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔ پاکستان کے سابق وزير اعظم عمران خان نے امریکہ پر پاکستان کی جمہوری حکومت کو گرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اغیار کی مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔

News ID 1910495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha