مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مشہد مقدس میں افغانی مہاجرین کے روزگار ، طرز زندگی اور تحصیل علم کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان مہاجرین کی مشکلات کواپنی مشکلات سمجھتے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم نے وزارت داخلہ میں افغان مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں مہاجرین ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مہاجرین افغان کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اقدام انجام دےگا۔
انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی مشکلات کو ہم اپنی مشکلات سمجھتے ہیں اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر رئيسی نے افغانستان میں ہمہ گیر اور جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تمام سیاسی گروہوں کو افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان میں امن و سلامتی خطے کی امن و سلامتی کے لئے اہم ہے۔
آپ کا تبصرہ