مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
News ID 1910311
آپ کا تبصرہ