شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل تجربہ اپنے علاقے سونان سے کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا اور عالمی امن و استحکام کے خلاف ہے۔

ذرائع کے مطابق  جاپان نے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ سے خطرات  لاحق ہیں اس لئے اسے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے دفاعی تجربات ضروری ہیں۔

News Code 1910058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha