مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت پابندیوں کے خاتمہ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ نے بعض خبررساں ایجنسیوں کے ڈائریکٹروں اور جرائد کے چیف ایڈیٹروں کے ساتھ ملاقات میں ویانا میں ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت پابندیوں کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ پابندیوں کا خاتمہ ویانا مذاکرات کا اصلی محور ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں یوکرائن جنگ کے بارے میں ایران کے مؤقف اور یوکرائن میں مقیم ایرانی شہریوں کو باحفاظت نکالنے کے سلسلے میں بعض اقدامات کے بارے میں بھی وضاحت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت پابندیوں کے خاتمہ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
News ID 1910033
آپ کا تبصرہ