26 فروری، 2022، 12:47 PM

روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹوکردیا

روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹوکردیا

روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائن پرحملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹوکردیا۔

سلامتی کونسل کے11 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

News ID 1909981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha