27 جنوری، 2022، 10:25 AM

غاصب صہیونی حکومت کے صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

غاصب صہیونی حکومت کے صدر متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

غاصب صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفاتری تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفاتری تعلقات قائم کرکے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گئے۔ دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسرائیل کے صدر متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسحاق ہرزوگ یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن جائیں گے۔ صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے صدر  30 اور 31 جنوری کو متحدہ عرب مارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق امارات، بحرین اور سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے پر گامزن ہیں اور مسلمانوں کو کمزور بنانے کی سازش کررہے ہیں۔ داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل ميں بھی سعودی عرب اور امارات نے امریکہ اور اسرائیل کا بھر پور تعاون کیا تھا۔

News ID 1909641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha