شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل کا کمایاب تجربہ کیا ہے شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل کا کمایاب تجربہ کیا ہے  شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ دوروزقبل کروزمیزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں میزائل کے6 تجربات کرچکا ہے۔ امریکہ نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

News Code 1909640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =