23 جنوری، 2022، 5:57 PM

فلسطین میں فلسطینیوں نے پہلی بار سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے

فلسطین میں فلسطینیوں نے پہلی بار سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے

فلسطینی عوام نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی ، اتحاد اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پہلی بار سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ قراردیتے ہوئے سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وسٹا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی عوام نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی ، اتحاد اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پہلی بار سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ قراردیتے ہوئے سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ میں کل رات یمنی عوام کی حمایت اور سعودی عرب کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے خطے میں سعودی عرب کی اسرائيل اور امریکہ نواز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسلام اور مسلمانوں کا غدار اور خائن قراردیا ہے۔ فلسطینیوں نے پہلی بار غزہ میں سعودی عرب کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ادھر یمنی تنظیم انصار اللہ اور یمنی عوام نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کیا ہے۔اسلامی مبصرین کے مطابق خطے میں شیعہ اور سنی اتحاد خطے سے امریکہ، اسرائیل اور ان کے سعودی اور اماراتی ایجنٹوں کے زوال اور خاتمہ کا سبب بنےگا۔

News Code 1909602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha