19 جنوری، 2022، 10:03 AM

پاکستانی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

پاکستانی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے ڈرونز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امارات کی اسرائيل نواز حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے یمن پر سعودی عرب اور امارات کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کی کبھی مذمت نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر یمنی فوج کے ڈرونز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امارات کی اسرائيل نواز حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفون  پر گفتگو کی اور امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے یمنی فوج اور قبآئل کے حملے کی مذمت بھی کی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظہبی حملے میں پاکستانی شہری کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پر منگل کے روز یمنی فورسز نے 20 ڈرونز اور 10 میزائلوں داغے تھے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور امارات کی تیل کی ترسیلات معطل ہوگئیں جبکہ ان حملوں میں  3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کبھی بھی یمن پر سعودی عرب اور امارات کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کی کبھی مذمت نہیں کی ، جس سے ثات ہوتا ہے پاکستان یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اور امارات کو فوجی مدد فراہم کررہا ہے۔

News Code 1909548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha