مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکارعلی باقری کنی آج صبح گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔ آج ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں اور ماہرین کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغا ہوجائےگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات اب تک مثبت رہے ہیں اور ایران مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حاضر ہوا ہے اور منطقی اصولوں پر قائم ہے۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار آج صبح گروپ 1+4 کے ساتھ مذاکرات کے لئے ویانا روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1909525
آپ کا تبصرہ