12 جنوری، 2022، 2:31 PM

تہران میں امیر خان متقی، اسماعیل خان اور احمد مسعود کے درمیان مذاکرات خوشگوار اور مثبت

تہران میں امیر خان متقی، اسماعیل خان اور احمد مسعود کے درمیان مذاکرات خوشگوار اور مثبت

ایران میں افغان سفارتخانہ کے سرپرست عبدالقیوم نے طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ تہران میں ایرانی حکام کی میزبانی میں افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ، اسماعیل خان اور پنجشیر محاذ کے سربراہ احمد مسعودکے درمیان مذاکرات مثبت رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں افغان سفارتخانہ کے سرپرست عبدالقیوم سلیمانی نے طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ  تہران میں ایرانی حکام کی میزبانی میں افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ، جہادی رہنما اسماعیل خان اور پنجشیر کے مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود کے درمیان مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ،کسی قسم کا کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا ،ایران کی وساطت سے افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

عبدالقیوم سلیمانی نے کہا کہ افغانستان کی مشکلات اور مسائل سے ہم سب واقف ہیں۔ اور ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ افغان عوام کی صورتحال اچھی نہیں ہے ، ادھر ایران سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں افغان مہاجرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے مسائل اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان کے عبوری وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران ایران کی میزبانی میں امیر خان متقی ،اسماعیل خان اور احمد مسعود کے درمیان مذاکرات انجام پذیر ہوئے جو مثبت رہے اور فریقین نے ایران کے توسط سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

سلیمانی نے کہا کہ تہران میں امیر خان متقی اور افغانستان کے دیگر سیاسی رہنماؤں کا اجلاس کامیاب رہا ، یہ مذاکرات ایران کے میزبانی میں انجام پذیر ہوئے اور طالبان وزير خارجہ امیر خان متقی کے ہمراہ طالبان کا ایک اعلی وفد بھی موجود تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا جو کامیاب رہا ۔سلیمانی نے کہا کہ افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ابتدائی مذاکرات تھے اور ایران کی میزبانی میں افغان سیاسی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ سلیمانی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی پر ہم ایران کے شکر گزار ہیں۔

News ID 1909477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha